دین اسلام ہمیں سماجی انصاف کے اصولوں و محنت کشوں کے حقوق کا درس دیتا ہے، صاحبزادہ حافظ فاران سہیل

ملکی ترقی میں محنت کشوں اور مزدوروں کی خدمات قابل تحسین ہیں مزدور طبقہ کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے

بدھ 1 مئی 2024 16:00

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر ننکانہ صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نییوم مزدور کے موقع پر مزدوروں اور محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے ملکی ترقی میں محنت کشوں اور مزدوروں کی خدمات قابل تحسین ہیں یوم مزدور ہمیں مزدوروں کی اس جدو جہد کی یاد تازہ کرتا ہے جس سے شگاگو میں مزدوروں نے اپنے حقوق کے لیے جدو جہد کا ا?غاز کیا یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 1886ء میں شکاگو کے مزدوروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اور اپنے جھنڈوں کو لہو سے سرخ کر کے تاریخ میں اپنا نام ہمیشہ کے لیے زندہ جاوید کردیا،یوم مئی محنت کشوں کے لیے تجدید عہد کا دن ہیدین اسلام ہمیں سماجی انصاف کے اصولوں و محنت کشوں کے حقوق کا درس دیتا ہیہمارا عظیم مذہب اسلام سماجی انصاف، مساوات اور عوام کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی ترقی میں محنت کشوں اور مزدوروں کی خدمات قابل تحسین ہیں مزدور طبقہ کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ان کی معاشی، سماجی و فلاحی ضروریات پوری کرنا حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں ہاتھ سے روزی کمانے والے کو اللہ کا دوست قرار دیا گیا ہے اس سے ہمیں مزدور، محنت کش طبقہ کی اہمیت و عزت کا پتہ چلتا ہے، محنت کش افراد کسی بھی معاشرے کا انتہائی اہم قابل احترام طبقہ ہیں اور انکی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا اور انکی فلاحی بہبود کو یقینی بنانا مہذب معاشرے و ریاست کی ذمہ داریوں میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ اسلام نے تمام طبقات کے حقوق متعین کئے ہیں ،تاہم مزدور کے حقوق کے حوالے سے اسلام میں کہا گیا ہے کہ مزدور کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کر دی جائے، آنحضرت? کی طرف سے مزدوروں کے حق میں اہل دنیا کے لئے یہ ایک اہم پیغام ہے، لیکن آج کل کے معاشروں میں عملی میدان اس حوالے سے کمزوری ہے، آج بھی جاگیردار اور سرمایہ دار مزدوروں کے ساتھ ظلم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں