ضلع بھر میں جعلی و مضر صحت اشیاء کی فروخت کے باعث شہری موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

منگل 30 اپریل 2024 12:29

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ضلع بھر میں جعلی و مضر صحت اشیاء کی فروخت کے باعث شہری موذ ی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،سماجی، رفاعی، فلاحی حلقوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ننکانہ میں ملاوٹ شدہ مرچیں، جعلی چائے کی پتی، مصالحہ جات، دالیں، دودھ دہی و دیگر اشیائ خوردونوش ،غیر معیاری مضر صحت اجزاء سے تیار کردہ نمکو، جوسسز اور دیگر اشیاء خوردونوش کی جگہ جگہ گلی محلوں میں سرعام فروخت جاری ہے، جسکے باعث شہری مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی و مضرصحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے اور شہری علاقوں میں منی فیکٹریاں لگاکر مقامی طور پر ساشے تیار کرنے والے افراد کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے کارروائیاں کی جائیں تاکہ شہر ی موذی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں