گورنر کے جلسے کی ناکامی پر مخالفین کو اپنی حیثیت کا پتہ چل گیا‘میاں اعجاز حسین بھٹی

پیر 17 جنوری 2022 14:38

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) سانگلہ ہل مسلم لیگ(ن)کے ایم پی اے میاں اعجاز حسین بھٹی نے کہا ہے کہ گورنر کے جلسے کی ناکامی پر مخالفین کو اپنی حیثیت کا پتہ چل گیا۔

(جاری ہے)

باشعور شہریوں نے ثابت کر دیا کہ سانگلہ ہل مسلم لیگ(ن) کا قلعہ ہے حلقہ میں پی ٹی آئی کی کوئی حیثیت نہیں وہ اپنے دفتر میں اتحاد ریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ گورنر کے جلسے کی ناکامی سے پتہ چل گیا کہ شریف برادران عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں حلقہ این ای117اور پی پی131 میں پی ٹی آئی کی کوئی حیثیت نہیں آئندہ الیکشن میں مخالفین کو حلقے میں ایک بار پھربری طرح شکست ہوگی انہوں نے کہا کہ عوام باشعور شہریوں نے ثابت کردیا کہ شریف برادران عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے الیکشن میں (ن)لیگ عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہوکر خدمت کا مشن جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عوامی مفادات سے کوئی دلچسپی نہیں آئی ایم ایف کے ایما پر بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے نااہل حکمرانوں نے صنعتکاروں، تاجروں اور غریب عوام کا خواب چکنا چور کر دئیے ہیں آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے معیشت کو ڈبونا عقلمندی نہیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف میاں شہباز شریف اور مریم نواز عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور آج بھی عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن عوام کی خدمت کرنا ہے آنے والا دور ن لیگ کا ہے تبدیلی سرکار اب بربادی میں تبدیل ہوچکی ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں