ننکانہ صاحب،عطائی ڈاکٹر نے ماں اور بچے کی جان لے لی

جمعرات 17 جون 2021 19:29

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) عطائی ڈاکٹر نے ماں اور بچے کی جان لے لی۔نواحی گائوں کا عدیل مسیح اپنی بیوی مبشرہ کو ڈیلیوری کے لئے ہسپتال لے کر آیا جہاں عطائی ڈاکٹر نے اس کا آپریشن کردیا جس کی وجہ سے ماں اور بچہ دونوں جاںبحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

سانگلہ ہل کا عدیل مسیح اپنی بیوی مبشرہ کو لے کر سانگلہ ہل کے ایک پرائیویٹ ہسپتال چیک اپ کے لئے لے کر آیا ہسپتال کے ڈاکٹر اویس نے عدیل کی بیوی کا آپریشن کرنے کا کہا اور خود ہی عطائی ڈاکٹر نے اس کا آپریشن کر دیا جس کے نتیجے میں عدیل مسیح کی بیوی اور بچہ جانبحق ہو گئے بعدازاں پورا گاں ڈاکٹر اویس کے خلاف جلوس لے کر سانگلہ ہل پہنچ گئے جہاں مقامی پولیس نے اہل دیہہ کو انصاف دینے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے مشتعل جلوس کو واپس گاں بھیج دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں ہونے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔بغیر لائسنس کے یہ چھوٹے ہسپتالوں میں منہ کھول کہ بیٹھے ہوئے یہ بڑے اژدہا جو آے روز ایسے ہی انسانی جانیں نگل جاتے ہیں اور محکمہ صحت کی کارکردگی پر کھولے سوالیہ نشان چھوڑ دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں