سانگلہ ہل سلاٹر ہاؤس کے ڈاکٹروں اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے قصاب گھروں اور بازاروں میں جانور ذبح کر کے فروخت کرنے لگے

منگل 28 جون 2022 14:40

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء)سانگلہ ہل سلاٹر ہاؤس کے ڈاکٹروں اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے قصاب گھروں اور بازاروں میں جانور ذبح کر کے فروخت کرنے لگے۔شہر کے مختلف مقامات پر فروخت ہونے والا گوشت بیمار اور لاغر جانوروں کا ہوتا ہے جو کہ قصاب گھروں میں ذبح کر کے لاتے ہیں۔ذرائع۔تفصیلات کے مطابق سلاٹر ہاؤس ڈاکٹرز اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے متعدد قصابوں کی چاندی ہوگئی بیمار،لاغر اور نیم مردہ جانور گھروں میں ذبح کر کے گوشت سلاٹر ہاؤس انتظامیہ کی ملی بھگت سے اپنے اڈوں پر سرعام فروخت کرنے لگے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں نیم مردہ،بیمار اور لاغر جانور قصاب سستے پیسوں میں خرید لاتے ہیں اور ان کو اپنے گھروں اور خفیہ حویلیوں میں ذبح کر کے ان جانوروں کا گوشت سلاٹر ہاؤس انتظامیہ کے ساتھ مل کر اہم شاہراؤں پر اپنے اڈوں پر سرعام فروخت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلاٹر ہاؤس انتظامیہ ان بیمار،لاغر اور نیم مردہ جانوروں کے گوشت پر بھی مہریں لگاتا ہے تاکہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں سمیت دیگر حکام مہریں ثبت دیکھ کر گوشت کو بنائ ٹیسٹ کیے چلے جاتے ہیں جس پر شہر کی سماجی تنظیموں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ وہ سلاٹر ہاؤس میں تعینات ملازمین کی ملی بھگت کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کریں اور شہر کے تمام قصابوں کے گوشت کا معائنہ کر کے ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں