سانگلہ ہل استحکام پاکستان فاؤ نڈیشن کی جانب سے حاجی ملک محمد افضل کو ستارہ پاکستان میڈل سے نواز دیا گیا

پہلے انہیں قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا تھاانہیں میڈل صوبائی وزیر آبپاشی میاں کاظم علی پیر زادہ نے پہنایا

منگل 23 اپریل 2024 12:39

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل حاجی ملک محمد افضل کوان کی تعلیمی و تدریسی اعلیٰ خدمات پر استحکام پاکستان فاؤ نڈیشن کی جانب سے ستارہ پاکستان میڈل سے نواز دیا گیا،پہلے انہیں قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، انہیں یہ میڈل ای لائبریری آڈیٹوریم سپورٹس کمپلیکس قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا،انہیں میڈل صوبائی وزیر آبپاشی میاں کاظم علی پیر زادہ نے پہنایا،تقریب میں، ڈائریکٹر چغتائی لیب پنجاب بریگیڈیئر وحید الزمان طارق،صدر اسٹحکام پاکستان فائونڈیشن ذیشان بہادر خان چغتائی ، وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی چار سدہ پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد،سی ای او ایجوکیشن ننکانہ صاحب احسن فریدسمیت پنجاب بھر اور خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے بیوروکریٹ،انتظامی عہدیداران اور نامور سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی، واضح رہے کہ استحکام پاکستان فاؤنڈ یشن مثالی فرائض منصبی،اعلیٰ کارکردگی اور انسانیت کی بے لوث خدمت سر انجام دینے والی شخصیات کو قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے سرفراز کرتی ہے،میڈل ملنے پر مختلف سماجی و تعلیمی شخصیات سابق وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر،پنجاب اسمبلی کے رکن بیرسٹر سلطان طارق باجوہ،سابق ارکان اسمبلی چوہدری طارق محمود باجوہ،میاں اعجاز حسین بھٹی،علی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین کرنل(ر)امانت علی،پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر ننکانہ صاحبزادہ حافظ فاران سہیل، فاسٹ سٹی پریس کلب سانگلہ ہل کے صدر چوہدری بابر ظہیر واہلہ، عوامی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر میاں طارق جمیل احمد، چوہدری اللہ دتہ ظفر، میاں محمد اسحاق،ملک منور جاوید اعوان،انجمن میلاد مصطفیٰ کے صدر پیر محمد ضیائ المصطفیٰ رضوی،حاجی محمد امین حبیبی،ڈاکٹر محمد ارشد مصطفائی،چوہدری محبوب احمدنے حاجی ملک محمد افضل کی خدمات کو سراہا اور میڈل کی مبارک با دپیش کی۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں