سانگلہ ہل رفاعی و فلاحی تنظیم نعمت ٹرسٹ کی جانب سے کم آمدن والے سینکڑوں گھرانوں میں رمضان راشن تقسیم کیا گیا

راشن میں آٹا،چاول،چینی،گھی،بیسن،دالیں،مصالحہ جات،مشروبات اور دیگر ضروری اشیا شامل شہریوں اور سماجی حلقوں نے نعمت ٹرسٹ کے صدر شاہد اقبال کے خدمت خلق کے جذبہ کو سراہا

اتوار 24 مارچ 2024 15:20

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) سانگلہ ہل رفاعی و فلاحی تنظیم نعمت ٹرسٹ کی جانب سے کم آمدن والے سینکڑوں گھرانوں میں رمضان راشن تقسیم کیا گیا۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے نعمت ٹرسٹ کے صدر شاہد اقبال کے خدمت خلق کے جذبہ کو سراہا۔

(جاری ہے)

تقریب میں نعمت ٹرسٹ کے پروگرام مینجر محمد محبوب انصاری،عمر علی،مدیحہ صفدر،سینئر صحافی صاحبزادہ عبدالمجید انصاری،زاہد انصاری اور میاں طاہر رفیق سمیت دیگر کی شرکت۔

راشن میں آٹا،چاول،چینی،گھی،بیسن،دالیں،مصالحہ جات،مشروبات اور دیگر ضروری اشیا شامل۔اس موقع پر شہریوں نے نعمت ٹرسٹ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پورا عالم اسلام اپنے پروردگار کی عبادت میں خشوع و خضوع کے ساتھ مشغول ہوجاتا ہے سانگلہ ہل میں بھی نعمت ٹرسٹ کی طرف سے کم آمدن والے گھرانوں میں فری راشن تقسیم کرنا بھی کسی عبادت سے کم نہیں۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں