تھانہ سٹی سانگلہ ہل پولیس کی کاروائی،10سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا

اشتہاری مجرم ضلع گوجرانوالا کے تھانہ کینٹ پولیس کو مطلوب تھا، مجرم نے پانی کے تنازعہ پر اپنے ہمسایہ عدنان نامی شخص کو قتل کیا اور فرار ہو گیا تھا

اتوار 12 مئی 2024 13:20

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) تھانہ سٹی سانگلہ ہل پولیس کی کاروائی۔ 10 سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا۔پولیس تھانہ سٹی سانگلہ ہل نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم زاہد حسین کو گرفتار کیا۔اشتہاری مجرم ضلع گوجرانوالا کے تھانہ کینٹ پولیس کو مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

مجرم نے پانی کے تنازعہ پر اپنے ہمسایہ عدنان نامی شخص کو قتل کیا اور فرار ہو گیا تھا۔

تھانہ سٹی سانگلہ ہل پولیس نے مجرم اشتہاری کو گرفتار کر کے ضلع گوجرانوالا پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز نے ایس ایچ او آصف اولکھ اور ہمراہی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جرم کرنے والا جتنا بھی طاقتور اور چالاک ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں بلا امتیاز جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں