فلسطین کے نہتے عوام مسلمان ممالک کی راہ دیکھ رہے ہیں، چوہری برجیس طاہر

حکومت عوامی محرومیوں کے ازالہ کے لئے ہرممکن کوشاں ہے،سابق وفاقی وزیر کی گفتگو

اتوار 12 مئی 2024 13:20

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) سابق وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو کر فلسطین کے نہتے مسلمانوں کی مدد کو پہنچے، فلسطین کے نہتے عوام مسلمان ممالک کی راہ دیکھ رہے ہیں،مسلم امہ اپنے ذاتی مفادات سے ہٹ کر ذاتی اختلافات بھلاکر ان کی مدد کریں، اگر آج بھی متحدنہ ہوئے تو آنے والا وقت ہمارے لئے سخت سبق لے کرآئیگا،وہ گزشتہ روز حلقہ بھر کے دیہاتوں،گل چک،تترانوالہ،مہمندوالی،چرونڈاوردیگردیہاتوں میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کی خوشی اورغم میں شرکت کرکے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے ملک و قوم،شہدائ ،امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں کیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوامی محرومیوں کے ازالہ کے لئے ہرممکن کوشاں ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں