نئےسال کا آغاز، ملک کا وہ علاقہ جہاں 2022 کا سورج سب سے پہلے طلوع ہوا

صوبہ پنجاب کی تحصیل شکرگڑھ کے مسرور گاؤں میں سب سے پہلے سورج کی کرن پڑتی ہے، 1951 میں یہاں سے ہی پاکستان کا معیاری وقت طے کیا گیا تھا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 جنوری 2022 19:46

نئےسال کا آغاز، ملک کا وہ علاقہ جہاں 2022 کا سورج سب سے پہلے طلوع ہوا
شکرگڑھ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جنوری2022ء) نئےسال کا آغاز، ملک کا وہ علاقہ جہاں 2022 کا سورج سب سے پہلے طلوع ہوا، وہ علاقہ 2 قدم چلتے ہی وقت آدھا گھنٹہ آگے نکل جاتا ہے، جہاں 9 گز طویل قبریں بھی موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں نئے سال 2022 کا آغاز ہو چکا۔ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں سال 2022 کا سورج طلوع ہونے کے بعد غروب بھی ہو چکا، جبکہ کئی ایسے ممالک ہیں جہاں تاحال سال 2022 کا سورج طلوع نہیں ہوا۔

پاکستان میں سال 2022 کا سورج صبح 7 بجے کے قریب طلوع ہوا تھا۔ عمومی طور پر سمجھا جاتا ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں ایک ساتھ سورج طلوع ہوتا ہے، تاہم نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع ناروال کی تحصیل شکرگڑھ کے ایک گاوں میں ملک میں سب سے پہلے سورج طلوع ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

شکرگڑھ کے مسرور گاؤں میں پڑنے والی سورج کی کرن ہرلحاظ سے خاص ہوتی ہے، کیونکہ یہ وہ علاقہ ہے جہاں پاکستان میں سورج کی پہلی کرن پڑتی ہے۔

پاکستان میں یہ پہلا مقام ہے جہاں سورج طلوع ہوتا ہے اور 1951 میں یہاں سے ہی پاکستان کا معیاری وقت طے کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ گاوں پاک بھارت سرحد کے قریب واقع ہے، سرحدی گاؤں ہونے کی وجہ سے یہاں گھڑیاں بھارت کا معیاری وقت بھی دکھانے لگتی ہیں جبکہ 2 قدم چلتے ہی اور سرحد پار کرنے سے وقت آدھا گھنٹہ آگے نکل جاتا ہے۔ اس علاقے کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ یہاں کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں کچھ ایسے افراد دفن ہیں جن کی قبروں کی لمبائی 9 گز ہے۔

اس کے علاوہ یہاں موجود ٹیوب ویل بغیر بجلی کے چلتے ہیں اور موٹر چلائے بغیر زیر زمین پانی سے کھیت سیراب کئے جاتے ہیں۔ یہاں واضح رہے کہ دنیا بھر میں سال 2022 کا رنگا رنگ تقریبات سے استقبال کیا گیا۔ 2022 کا سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں آغاز ہوا، جبکہ پاکستان سمیت بیشتر ممالک میں رات 12 بجتے ہی دلکش آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں