ڈپٹی کمشنر نارووال کا ڈسٹرکٹ جیل، اولڈ ایج ہوم اور بچیوں کے یتیم خانہ کا دورہ ، تحائف تقسیم کیے

جمعہ 15 اپریل 2022 12:15

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2022ء) ڈپٹی کمشنر نارووال صبا اصغر علی نے ڈسٹرکٹ جیل، اولڈ ایج ہوم اور بچیوں کے  یتیم خانہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر نے  بچیوں ، بزرگوں اور جیل میں قید کاٹنے والوں   کے درمیان سلے اور ان سلے کپڑے  اور  تحائف تقسیم کیے  ۔    ڈپٹی کمشنرنے یتیم بچیوں  کو برگر  بھی کھانے کو  دیئے۔بچیوں ، بزرگوں اور جیل میں قید کاٹنے والے قیدیوں نے ڈپٹی کمشنر  کو اپنے درمیان پا کر خوشی و مسرت کا اظہار کیا ، سب نے دعا کی کہ اللہ تعالی اس رمضان کے صدقے میں ان لوگوں کو بہت ساری نعمتوں سے نوازے ۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں