نارووال ضلع بھرمیں سبسڈی کے تحت آٹا کی فروخت کا عمل بلاتعطل جاری ہے ، ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر عظمت علی

منگل 31 مئی 2022 16:15

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر عظمت علی نے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنرامتیازشاہدگوندل کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھرمیں سبسڈی کے تحت آٹا کی فروخت کا عمل بلاتعطل جاری ہے بڑے بڑے95کریانہ سٹورز کو روزانہ 10 کلوگرام وزنی آٹا کے ہزاروں کی تعدادمیں تھیلے سپلائی کئے جارہے ہیں جن کی فروخت کا تمام تر ریکارڈبھی مرتب کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے احکامات پر ضلع بھر میں 10 کلو گرام آٹے کا تھیلہ 490 روپے جبکہ 20 کلوگرام آٹے کا تھیلے 980 روپے کی رعایتی قیمت پر دستیاب ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فلور ملز سے روزانہ کی بنیاد پرآٹا لے کر گرین تھیلے اوپن مارکیٹ میں فروخت ہورہے ہیں اور اس,حوالے سے عام مارکیٹ میں آٹاوافرمقدارمیں موجود ہے کسی جگہ آٹے کی قلت نہیں۔انہوں نے اس حوالے سےمختلف مقامات پرجاکر آٹا کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت کو چیک بھی کیااور دوکانداروں کو اوورچارجنگ سے بازرہنے کی تاکید کی۔\378

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں