نارووال میں صفائی ستھرائی مہم کا آغاز

جمعہ 20 مئی 2022 13:30

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر نارووال صبا اصغر کی زیر نگرانی ضلع نارووال میں صفائی ستھرائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نارووال صبا اصغر نے کہا کہ صفائی ستھرائی مہم کا مقصد اپنے اردگردموجود کوڑا کرکٹ کو اٹھا کر بڑی بڑی شاہراہوں اور عوامی جگہوں کو صاف ستھرا بنانا ہے، اورعوام کو صاف آب و ہوا اور بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ کوڑا کرکٹ پھینکنے کی جگہوں کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں ، انہوں نے ضلع بھر میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں