گندم پالیسی کیخلاف کسانوں کا ڈی سی آفس نارووال کے باہر احتجاج

جمعرات 25 اپریل 2024 18:22

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) کسان بورڈ کی طرف سے پورے پنجاب کی طرح گندم پالیسی کے خلاف کسانوں نے ڈی سی آفس نارووال کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاج میں مرکزی نائب صدر چوہدری نور الٰہی تتلہ ایڈووکیٹ ضلعی صدر چوہدری احسن عدیل تتلہ ایڈووکیٹ ، سابق صدر کسان بورڈ چوہدری محمد خالد سندھو ایڈووکیٹ ،انوارالحق بٹ ،چوہدری اختر گجر ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار نارووال رانا لعل بادشاہ سمیت دیگر کسان راہنماں نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

نائب صدر کسان بورڈ پاکستان چوہدری نور الٰہی تتلہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو کسان اسمبلی ہال تک جائیں گے گندم کا ٹارگٹ کم از کم گذشتہ سال جتنا ہو گندم کی مقررہ قیمت 3900جبکہ خرید 3000 ہے۔ گندم کی خریداری سرکاری قیمت پر یقینی بنائی جائے فوری طور پر باردانہ کی تقسیم شروع کی جائے اور کسان سے پوری گندم خریدی جائے۔ آڑھتی حضرات کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے ۔انہوں نے گندم پالیسی میں ترامیم تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلامیہ جاری کیا۔ احتجاج میں کسانوں اور وکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں