ناروال سپورٹس سٹی منصوبہ،نیب نے احسن اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

ن لیگی رہنما نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکےوفاقی حکومت کے فنڈز صوبائی منصوبے میں خرچ کروائے:متن، ریفرنس میں سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا بھی ملزم نامزد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 18 نومبر 2020 12:43

ناروال سپورٹس سٹی منصوبہ،نیب نے احسن اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 نومبر 2020ء ) قومی احتیاب بیورو(نیب) نے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے۔ ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ن لیگی رہنما احسن اقبال نے ناروال سپورٹس سٹی منصوبے میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،،احسن اقبال نے وفاقی حکومت کے فنڈز صوبائی منصوبے میں خرچ کروائے، ریفرنس میں سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو کا مؤقف ہے کہ اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اختیارات سے تجاوز کیا اور خلاف قانون تین ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا۔ احسن اقبال کا مؤقف ہے کہ نیب یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ سپورٹس سٹی کیوں بنایا گیا۔ نیب نے مذکورہ کیس میں احسن اقبال کو 23 دسمبر2019ء میں گرفتار بھی کیا تھا۔ ن لیگی رہنما نے اپنی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور26 فروری 2020ء کو ان حق میں فیصلہ آنے پر احسن اقبال کو رہا کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نارووال میں سپورٹس سٹی کی تعمیرکے حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں