ڈیرہ مرادجمالی،کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ریلی کا انعقاد

جمعہ 11 اکتوبر 2019 18:23

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کے خلاف بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق صوبائی وزیر میرعبدالغفور لہڑی کی قیادت میں لہڑی ہاوس ڈیرہ مرادجمالی سے ریلی نکالی گئی ،جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی قومی شاہراہ بازار کا گشت کرتے ہوئے شہید بے نظیر بھٹو پریس کلب اللہ چوک پر پہنچی ۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیر ہماری شہ رگ ہے کے نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی محمد شہی اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے کہا کہ مودی سرکار نے طاقت کے نشے میں آرٹیکلز370 اور 35۔اے کے خاتمہ کرکے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے اور اس غیرقانونی اقدام سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا،عالمی برادری کو اب ہر صورت میں بیدار ہونا پڑے گااور بھارت کے متنازعہ اقدام کا نوٹس لینا ہوگا۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں