پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی مقبول ترین پارٹی بن چکی ہے، نواب ثنا اللہ خان زہری

ہفتہ 13 جنوری 2024 23:12

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی مقبول ترین پارٹی بن چکی ہے، نواب ثنا اللہ خان زہری
ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنمائوں سینٹرل کمیٹی کے ممبر میر محمد صادق عمرانی ، سردار زادہ بابا غلام رسول عمرانی کے ہمراہ جلسہ گاہ کا تفصیلی دورہ کیا اور تمام انتظامات کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر نواب ثنا اللہ خان زہری نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ ایک تاریخی ہوگا بلوچستان کے عوام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ایک تاریخی استقبال کریں گے جلسہ عام سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر پارٹی رہنماء بھی خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی مقبول ترین پارٹی بن چکی ہے 8 فروری کو بلوچستان کے عوام تیر کے نشان والے امیدواروں کو اپنے ووٹ کے ذریعے تاریخی کامیابی دلوائیں گے بلوچستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے پارٹی کے جڑیں عوام میں بہت گہرے اور مضبوط ہے انشااللہ بلوچستان میں تاریخی کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائیں گے بلوچستان کے تمام سلگتے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کریں گے ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں میرا ماضی گواہ ہے میں بلوچستان کی عوام کی خدمت کو اپنی ترجیحات میں ہمیشہ اولیت دی ہے میرا خواب ہے پڑھا لکھا اور ترقی یافتہ بلوچستان بلوچستان کے عوام کو چاہیے کہ میرے اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کریں تاکہ بلوچستان میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا اغاز کریں نواب ثنا اللہ خان زہری نے نصیر آباد ڈویژن کے عوام اور پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز اور ورکرز سے اپیل کی کہ کل 14 جنوری کے جلسہ عام میں بھرپور انداز میں شریک ہو کر سیاسی مخالفین پر یہ واضح کر دیں کہ 8 فروری کو جیت پیپلز پارٹی اور تیر کا ہوگا۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں