ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نصیر آباد کاڈیرہ مراد جمالی میں قائم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینٹرز کا اچانک دورہ

بدھ 20 مارچ 2024 22:50

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نصیر آباد عبدالحمید تھہیم نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی کی ہدایت پر ڈیرہ مراد جمالی میں قائم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینٹرز کا اچانک دورہ کیا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی رقوم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے بی ائی ایس پی منتظمین کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے سینٹرز میں مردوں کو ہرگز داخل نہ ہونے دیا جائے اور خاص کر کوشش کریں کہ بوڑھی اور ضعیف خواتین کو مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے سینٹرز پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے جائیں جبکہ خواتین کے لئے سایہ دار جگہوں کا بھی انتظام کیا جائے تاکہ گرم موسمی حالات سے مستحق خواتین کو مشکلات سے دوچار ہونا نہ پڑے مستحقین کو تمام سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں مستحق خواتین کے امدادی رقوم سے کٹوتی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا کسی کی بلیک میلنگ میں آ کر غریب خواتین کی رقوم سے کٹوتی کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں کیونکہ حکومت مستحقین کی مالی امداد کے لیے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے اس میں سے بھی کٹوتی کرنا باعث شرم عمل ہوگا نصیر اباد ضلعی انتظامیہ کسی صورت مستحقین کے حقوق پر ڈاکہ زنی ہرگز برداشت نہیں کرے گی ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ مستحقین تک کس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی مکمل چھان بین کا عمل جاری رکھیں تاکہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو غریب خاندانوں کے لئے سرکار کی جانب سے آنے والی رقوم ایک امانت ہے جس میں کسی قسم کی خیانت کرنا نامناسب عمل ہوگا جس کی اجازت ہمارا ضمیر بھی نہیں دیتا۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں