تنقید کانشانہ بنا سکتے ہیں تو ہم بھی حق رکھتے ہیں :رحمان ملک

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 21 جون 2015 20:12

تنقید کانشانہ بنا سکتے ہیں تو ہم بھی حق رکھتے ہیں :رحمان ملک

نوڈیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون۔2015ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اورسینٹر رحمان ملک نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زردای کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر نے کسی حاضر سروس جرنیل پر تنقید نہیں کی بلکہ ماضی کے آمروں کو نشانہ بنایااور اگر ریٹائرڈ جرنیل پی پی کو تنقید کانشانہ بنا سکتے ہیں تو ہم بھی تنقید کا حق رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ زرداری کے بیان کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا گیا حالانکہ یہ بیان کہی زیر بحث نہیں آیااور خواجہ آصف اور چوہدری نثار بھی تو فوج پر تنقید کرتے ہیں ۔رحمان ملک نے مزید کہا کہ بے نظیر نے مفاہمت کی سیاست کا آغاز کیا اور آج بھی جب حکومت قریب المرگ تھی تو ہم نے ان کی مدد کی ۔رینجرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ رینجرز ہمارے دفاع کیلئے ہے اور اگر وہ کہی جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرتی ہے تو ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔عزیر بلوچ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سنا ہے کہ ان کا کوئی ویڈیو بیان سامنے آرہاہے اگر کوئی بیان سامنے آیا تو اسے ہم دیکھ لیں گے

نوڈیرو‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں