لاڑکانہ : پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی پولنگ اسٹیشن آمد، پولنگ اسٹیشن خالی کروا لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 31 اکتوبر 2015 12:24

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اکتوبر 2015 ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری اپنا پہلا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے نوڈیرو کے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے .

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کی آمد پر نوڈیرو پولنگ اسٹیشن میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کر لیے گئے ہیں ، بلاول بھٹو کی آمد پو پولنگ اسٹیشن کو خالی کروا لیا گیا ہے . پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی کے کارکنان اور حامیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے.بلاول بھٹو نے اپنا پہلا ووٹ میجر مجاہد میرانی شہید اسکول نوڈیرو میں بنے پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کیا. واضح رہے کہ یہ وہی آبائی حلقہ ہے جہاں بلاول بھٹو کی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنا آخری ووٹ کاسٹ کیا تھا.

نوڈیرو‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں