نواب شاہ میں میونسپل کمیٹی کی مجرمانہ غفلت 4 سالہ بچی کی جان لے گئی

مہران کالونی میں 4 سالہ بچی کھُلے گٹر میں گر کر دُنیا سے رخصت ہو گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 28 ستمبر 2019 16:43

نواب شاہ میں میونسپل کمیٹی کی مجرمانہ غفلت 4 سالہ بچی کی جان لے گئی
نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر2019ء، نمائندہ خصوصی، انور راجپوت) نواب شاہ کے علاقے میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک ننھی بچی دُنیا سے رخصت ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے علاقے مہران کالونی میں 4 سالہ بچی ارمان مسیح کھُلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئی، بچی صبح گھر سے باہر کھیل رہی تھی کہ کھُلے گٹر میں گر گئی۔

ورثائاسے دن بھر تلاش کرتے رہے لیکن 8 گھنٹے بعد بچی کی لاش کھُلے گٹر میں پائی گئی۔ معصوم بچی کی لاش کو فوری طور پر پیپلز میڈیکل ہسپتال لایا گیا ہے۔ بچی کے ورثاء کا کہنا تھا کہ واقعہ میونسپل کمیٹی کی نااہلی کے باعث ہوا، بار بار نشاندہی پر بھی گٹر کا ڈھکن نہیں لگایا گیا، کھُلے گٹر میں گر کر مرنے والی بچی کے ورثاء انصاف کے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں