سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب ڈاکو عبدالجبار شر پولیس مقابلے میں مارا گیا

پیر 25 مارچ 2024 15:08

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب ڈاکو عبدالجبار شر پولیس مقابلے میں مارا گیا۔پولیس حکام کے مطابق عبدالجبار کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے مقدمات درج ہیں۔تفصیلات کے مطابق نواب شاہ پولیس نے قاضی احمد کے علاقے میں مطلوب ڈاکو عبدالجبارشر کو مقابلے میں مارنے کا دعوی کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قاضی احمد پولیس کی حدود میں پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ واردات کے ارادے کھڑے ڈاکوئوں نے پولیس پر فائرنگ کردی،اس دوران پولیس اور ڈاکوئوں کے مابین مقابلہ ہوا،جس میں بد نام زمانہ مطلوب ڈاکو عبدالجبار شدید زخمی ہوگیا،جنہیں اسپتال منتقل کیاگیا تھا کہ جوزخموں کی تاب نہ لاکرچل بسا۔ایس ایس پی شہید بے نظیرآبادتنویر حسین تنیو نے مقابلے میں شامل پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازاہے

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں