قلعہ دیدار سنگھ میں د کان پر گیس سلنڈر لیکج سے دھماکے میں چھ افراد جھلس گئے

بدھ 24 اپریل 2024 19:19

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) نوشہرہ ورکاں قلعہ دیدار سنگھ میں د کان پر گیس سلنڈر لیکج سے دھماکے میں چھ افراد جھلس گئے ، ایک شخص کو تشویش ناک حالت میں لاہور میو ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سویٹس و ملک شاپس پر ایل پی جی سلنڈر کو پائپ لگاتے ہوئے گیس لیکج ہونے لگی اور اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے ہونے والے معمولی دھما کے اور شعلوں کی زد میں آ کر دوکان پر موجود ملازمین اور کسٹمر جھلس گئے، جنہیں ریسکیو 1122 کے جوانوں نے بر وقت موقع پر پہنچ کر طبی امداد دی اور گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں