نوشہرہ: پھلی نامی زہریلی بوٹی کھانے سے تین بچے جاں بحق چار بے ہوش، جاں بحق ہونے والوں میں بہن بھائی بھی شامل

جمعہ 22 نومبر 2019 21:05

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) نوشہرہ کے علاقے گلبہار نوکلے گلبہار میں مبینہ طور پر پھلی نامی زہریلی بوٹی کھانے سے تین بچے جاں بحق جبکہ چار بے ہوش ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں بہن بھائی بھی شامل ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ شام بچے مقامی قبرستان میں کھیل رہے تھے کہ اس دوران زہریلی بوٹی کھالی جس سے موقع پر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ دو بچے آج جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب چار بچوں کو تشویشناک حالت میں پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال ریفرکیا گیا ہے جہاں بچوں کو خالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں سلیم اور نادیہ ولد محمد عامر بہن بھائی اور 9 سالہ نعمان ولد انعام شامل ہیں۔ ایک بچے کی نماز جنازہ کل ادا کی گئی ہیں جبکہ سلیم اور نادیہ کی نماز جنازہ آج ادا کردی گئی جس میں علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ کے علاقے نوکلے گلبہار قبرستان میں زہریلی جڑی بوٹی کھانے سے سات کم سن بچوں کی حالت غیر ہو گئی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق گلبہار نوکلے میں سات کمسن بچوں نعمان ولد انعام اللہ پانچ سال،اسماعیل ولد محمد عامر چھ سال،ابوزر ولد عبدالجبار پانچ سال،نادیہ ولد سراج پانچ سال اور سلیم ولد سراج آٹھ سال کا کھروں کے قریب مقامی قرستان میں کھیلنے کے لئے کھیتوں میں جانے والے بچوں نے بادام سمجھ کر زہریلی بوٹی کھالی ز ہریلی جڑی بوٹی کھانے سے حالت غیرہوگئی۔

مقامی گاوں کے لوگوں نے متاثرہ بچوں کو فوری طور پر جہانگیرہ میں نجی ہسپتال پہچایا جہاں منتقلی کے دوران نعمان اللہ پانچ سالہ بچہ جابحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ایک بچی نادیہ سمیت چار بچوں کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیاہے۔دوسری جانب چار بچوں کو تشویشناک حالت میں پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال ریفرکیا گیا ہے جہاں بچوں کو خالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں سلیم اور نادیہ ولد محمد عامر بہن بھائی اور 9 سالہ نعمان ولد انعام شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کپٹن ر منصور آمان نے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی آکوڑہ خٹک سرکل کو فوری تحقیقات کرکے رپورٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کا واقعہ پر افسوس کا اظہار ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں