امام مسجد 12 سالہ بچے سے مسجد میں جنسی زیادتی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی

اندوہناک واقعے کو مسجد میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کرلیا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شئیر ہوگئی ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 13 اگست 2020 18:50

امام مسجد 12 سالہ بچے سے مسجد میں جنسی زیادتی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی
نوشہرو فیروز (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13اگست2020ء) : امام مسجد 12 سالہ بچے سے مسجد میں جنسی زیادتی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی، اندوہناک واقعے کو مسجد میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کرلیا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شئیر ہوگئی ہے، تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر نوشہرو فیروز کاندیارو میں ایک امام مسجد نے اپنے پاس پڑھنے والے 12 سالہ طالب علم القرآن بچے کو انہی صفوں پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جہاں اللہ کی عبادت کی جاتی ہے۔

اسکی شناخت قاری محمد عباس کے نام سے ہوئی ہے۔ اس اندوہناک واقعے کو مسجد میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کرلیا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شئیر ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اورمجرم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کوئی دن گزرتا نہیں کہ مساجد اور مدرسوں میں بچوں کے ساتھ زیادتتی کا نیا واقعہ سامنے آجاتا ہے۔

تاہم اچنبھے کی بات یہ ہے کہ قومی سطح پر اسے اس طرح سے مسجد و منبر کی توہین نہیں سمجھا جاتا جیسا کہ کسی فلمی اداکار کے چند سینکڈ کے کلپ کو۔ دوسری جانب پشاور کے علاقے یکہ توت میں مدرسے کا گیارہ سالہ طالب علم نامعلوم افراد کے مبینہ تشدد جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملتے ہی پولیس نے مدرسے سے لاش برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکے کے گلے میں رسی ڈال کر قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مدرسے کی مسجد کے پیش امام کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے جبکہ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر ایبٹ آباد میں مویشی باغ میں آنے پر بااثر افراد نے 7 سالہ بچے نعمان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد کے نواحی علاقے بیرن گلی کے رہائشی 7 سالہ نعمان پر بااثر افراد نے مویشی باغ میں آنے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد سے بچے کے جسم پر نشانات پڑ گئے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں