تحریک انصاف پشاور کے بعد ایک اور شہر میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کرنے میں کامیاب

نوشہرہ میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف نوشہرہ کے ووکرز کنونشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی

جمعہ 8 دسمبر 2023 20:40

تحریک انصاف پشاور کے بعد ایک اور شہر میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کرنے میں کامیاب
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ووکرز کنونشن میں پولیس کی جانب سے سیکورٹی مہیا نہیں کی گئی۔تحریک انصاف کے کارکنان نے رضاکارانہ طور پر سیکورٹی کے فراض خود سرانجام دئے گئے۔

(جاری ہے)

نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف نوشہرہ کے ووکرز کنونشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔ووکرز کنونشن میں کارکان کی بڑی تعداد آنے کی وجہ سے نوشہرہ مردان اور مردان نوشہرہ جی ٹی روڈ گھنٹوں بلاک رہی۔ایمبولنسیز رش میں پھنس کررہ گئی ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں