نوشہرہ،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن،3 اشتہاری ، 19 مشتبہ افرادگرفتار

پیر 16 اگست 2021 16:22

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2021ء) رسالپور،مصری بانڈہ اور اکبرپورہ کے علاقوں میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔03 اشتہاری اور19 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کی امن وامان برقرار رکھنے کیلئی جاری کردہ احکامات پر نوشہرہ پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپرشنز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

(جاری ہے)

رسالپور ،مصری بانڈہ اور اکبرپورہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران پولیس نی 03 اشتہاریوں اور 19 مشتبیہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔معمولی نوعیت کے مقدمات میں خون خرابہ نہ ہونے کیلئی 20 افراد سے انسدادی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ملزمان کے قبضہ 03 پستول برامد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کئے گئے۔ 04 غیر رجسٹرڈ کرایہ کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔نوشہرہ میں جرائم کے سدباب کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں