تھانہ رسالپور پولیس کی کامیاب کارروائی ، اسلحہ کی نوک پر راہزنی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا

جمعہ 17 دسمبر 2021 16:44

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2021ء) تھانہ رسالپور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نوک پر راہزنی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیاملزم کا اعتراف جرم،مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔4-11-2021کو فتح خان ساکن مٹہ سوات نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور اُس کا ساتھی رسالپور بھوسہ خریدنے آئے تھے۔کلنجر میرہ میں دو افراد نامعلوم نے ہم سے اسلحہ کی نوک پر 03 لاکھ 18 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ASPکینٹ بلال احمد نے سلیم خان SHO رسالپور کو فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس نے مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش شروع کی۔سائینسی طریقہ تفتیش سے ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے روان ولد اسرار ساکن میار مردان کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزم کی نشاندہی پر ملزم کے حصے کی نقدی برآمد کر لی گئی۔دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر چھاپے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں