نوشہرہ ورکاں ،سرکاری زیر کاشت زرعی اراضیکی واگزاری کا عمل شروع

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:44

نوشہرہ ورکاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) تحصیل نوشہرہ ورکاں علاقہ میں مختلف لوگوں کے قبضہ میں زیر کاشت زرعی رقبہ جات کی واگزاری کا عمل شروع ہو گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں ماجد بن احمد کی کمانڈ میں فورسز نے موضع جہلن میں گیارہ ایکڑ کاشت شدہ رقبہ واگزار کرا لیااورکاشت شدہ گندم ٹریکٹر چلا کر تلف کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ماجد بن احمد کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے میں تمام جبری زیر کاشت سرکاری اراضی واگزار کرائی جائے گی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں