عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائینگے، ڈی پی او نوشہرہ

جمعرات 9 جولائی 2020 22:59

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) نوشہرہ پولیس کی جانب سے کسی بھی نہ خوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے انسداد دہشتگردی مشق کی ریہر سل۔ وطن عزیز کو درپیش چیلنجز اور حساس حالات کے پیش نظر ضلع بھر میں انسداد دہشتگردی مشقوں کاباقاعدہ آغاز ۔جوڈیشل لاک اپ نوشہرہ میں انسداد دہشتگردی مشقوں کے دوران نوشہرہ پولیس نے فوری رسپانس دیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ اور ریسکیو مشن کے دوران محصور افراد کو بہ حفاظت نکال کر ہدف (دشمن )کو ہٹ کرنے کا عملی مظا ہرہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں اہم اور حساس مقامات پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری حکمت عملی سے نمٹنے اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے جاری انسداد دہشتگردی مشقیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی مشقوں کے دوران جوڈیشل لاک اپ نوشہرہ میں ASPکینٹ بلال احمد کی قیادت میں نوشہرہ پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور محصور افراد کو بخیر و عافیت ریسکیو کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ۔

عوامی حلقوں نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اُن کے تحفظ کے لیے کئے جانے والے عملی اقدامات کو سراہتے ہوئے تربیتی مشقوں کو اہم قرار دیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) نجم الحسنین نے اپنے پیغام میں کہا کہ سخت تربیتی مشقیں عملی میدان میں فورسز کی کامیابی میں اہم رول ادا کرتی ہیں، پولیس فورس الرٹ ہیں،سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گے ۔خیبر پختونخواء پولیس فورس نے ملک کی سا لمیت اور بقا کے لیے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔آج عوامی تعاون اور سیکیورٹی فورسز کی انہی قربانیوں کی بدولت ارض پاک میں پائیدار امن وامان کا قیام ممکن ہو ا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں