نوشہرہ پولیس کی اسلحہ سمگلروںاور چور وںکیخلاف کامیاب کا رروائیاں ، 04 رکنی گروہ گرفتار،اسلحہ برآمد

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:55

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) نوشہرہ پولیس نے اسلحہ سمگلروںاور چور وںکیخلاف کامیاب کا رروائیاں کرتے ہوئے گھروں سے چوری کرنے والا 04 رکنی گروہ گرفتارکرلیاجبکہ اسلحہ کی بھاری کیپ برآمدکر لی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق تین دن قبل نعمت ساکن ڈھیری کٹی خیل (جہانگیرہ)نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ نامعلوم گھر کے دروازوں کے تالے توڑ کی 10 ہزار نقد،ہزاروں روپے کی ارٹیفیشل جیولری،03 بیکریاں اور DVR ڈیوائس چوری کرکے لے گئے۔

ارشد احمد DSP اکوڑہ نے غافراللہ خان SHO اکوڑہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ملزم /ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نی 03 دن کی انتھک محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر سے ملزمان تک رسائی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

ملزمان (1)سید خان ولد محبوب شاہ (2)سلمان ولد ستار گل(3)اجمل ولد مقبول اور (4)حضرت ولد رحیم خان کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پرمال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان کے احکامات پر پائیدار امن کیلئے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کی گئی ہے۔اسی سلسلے میں ہارون خان SHO نوشہرہ کلاں نے پولیس نفری کے ہمراہ نوشہرہ کلاں کے حدود میں ناکہ بندی کی تھی۔

مشکوک گاڑیوں اور افراد کے نقل و حرکت پر کڑی نگرانی کی جا رہی تھی۔ایک ڈاٹسن کو شک کی بناء پر روکا گیا۔تلاشی لینے پر ڈاٹسن کے تہہ میں بنائے گئے خفیہ خانے سے عدد 10 عدد کلا شنکوف،18 عدد پستول ،79 عدد مختلف چارجر اور 07 ہزار 200 کارتوس برآمد کر لئے گئے۔ملزم سعود اکبر ولد جہان اکبر ساکن درہ آدم خیل کو حراست میں لیکر مقدمہ درج رجسٹر کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں