نوشکی سے مزید دو لاپتہ افراد صاحب داد بگٹی اور گل محمد بگٹی دو سال بعد بازیاب ہوگئے

اتوار 26 جنوری 2020 19:10

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2020ء) نوشکی سے مزید دو لاپتہ افراد صاحب داد بگٹی اور گل محمد بگٹی دو سال بعد بازیاب ہوگئے دو سال قبل لاپتہ ہونے والے افراد صاحب داد بگٹی ولد قادر بخش بگٹی ساکن چھتر پلیجی گل محمد بگٹی ولد قیصر خان ساکن چھتر پلیجی نوشکی سے بازیاب ہوگئے،بازیاب ہو نے والے افراد سے بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشیدجمالدینی،سابق ضلعی صدر نذیر بلوچ،میر ثناء اللہ جمالدینی و دیگر نے ملاقات کی اور بازیاب ہونے والے افراد وکے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں