نوشکی ،ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ،چار زخمی

منگل 26 مئی 2020 17:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) نوشکی میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق چار زخمی ، لیویز کے مطابق منگل کو نوشکی کے علاقے جنگلات کے مقام پر قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر پک اپ گاڑی الٹنے سے نعمت اللہ نامی شخص جاںبحق جبکہ خلیل احمد، ثناء اللہ، نجم الدین، نور شاہ زخمی ہوگئے لیویز نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں