محکمہ ہیلتھ کے زیر اہتمام 15اکتوبر سے 27اکتوبر تک خسرہ بچائو مہم بھرپور انداز میں چلائی جائیگی ،ڈاکٹر فرید احمد

ضلع میں 9ماہ سے 5سال تک کے 29176کے تمام بچوں کو خسرے سے بچائو کے ویکسین لگائے جائیں گے ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشکی

منگل 9 اکتوبر 2018 19:14

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشکی ڈاکٹر صاحبزادہ فرید احمد نے اپنے دفتر میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ ہیلتھ کے زیر اہتمام 15اکتوبر سے 27اکتوبر تک خسرہ بچائو مہم بھرپور انداز میں چلائی جائیگی جبکہ ضلع میں 9ماہ سے 5سال تک کے 29176کے تمام بچوں کو خسرے سے بچائو کے ویکسین لگائے جائیں گے ،انہوں نے کہاکہ خسرہ ایک مہلک بیماری ہے جو بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوسکتاہے ،محکمہ ہیلتھ اس حوالے سے بھرپور اندازمیں مہم چلائے گی اور تمام کمسن بچوں کو ویکسین لگائے جائیں گے اس مقصد کے حصول کے لئے 14 فکسڈ سینٹر قائم کئے جائیں گے جبکہ مزید 41ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر بچوں کو ویکسین لگائے گے ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ کو آرڈینٹر شاہ زمان پرکانی،پیرامیڈیکل اسٹاف اور نیشنل پروگرام کے نمائندوں نے بھی شرکت کی،ڈاکٹر صاحبزادہ فرید احمد نے کہاکہ خسرہ سے بچاو کے مہم کے ٹیکے لگانے سے بچوں کی قوت مدافعت میںاضافہ ہوتاہے اور بچوں کو اس وائرل انفیکشن سے بچانے میں مددملے گی ،تمام والدین خسرہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگائے تاکہ اس مہم بیماری سے بچوں کو بچایا جاسکے ،انہوں نے کہاکہ میڈیا اور تمام مکتبہ فکر کے لوگ بھرپور اندازمیں اپناکردار اور شعوراجاگر کریں تاکہ ہم صحت مند معاشرے کی تشکیل کرسکیں ،انہوں نے کہاکہ خسرہ مہم کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہے اور محکمہ صحت کے ٹیمیں مختلف دیہاتوں میں عمائدین کے بیٹھک ودیگر مقامات پر بچوں کو ٹیکے لگائیں گے اس سلسلے میں معاشرے کے تمام طبقات کو اپنی بھرپور زمہ داریاں نبھانی ہوگی تاکہ ملک کو اس اہم بیماری اور وائرل جراثیم سے پاک کیا جاسکے ،خسرہ ٹیکہ حساس ٹیکے ہوتے ہیں اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی سینٹر بھی قائم کی گئی ہے جہاں کسی بھی ہنگامی یا ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ماہرامراض اطفال موجود ہونگے ،انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خسرہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے بچوں کو بیماریوں سے بچانے اور بچوں میں بیماریوں کے مقابلے میں قوت مدافعت بڑھانے کے لئے مہم میں بھرپور حصہ لیں ۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں