سرمستانی قبیلہ کے طائفہ شکرزئی بلوچ کے ٹکری مولا بخش سرمستانی کی وفات

فرزند الہی بخش شکرزئی سرمستانی کو شکرزئی سرمستانی کا باقاعدہ ٹکری منتخب کرلیا گیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:30

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء)سرمستانی قبیلہ کے طائفہ شکرزئی بلوچ کے ٹکری مولا بخش سرمستانی کے وفات پر انکے فرزند الہی بخش شکرزئی سرمستانی کو شکرزئی سرمستانی کا باقاعدہ ٹکری منتخب کرلیا گیا نومنتخب ٹکری الہی بخش سرمستانی کی تقریب دستار بندی احمدوال میں منعقد ہوئی،تقریب میں ممتاز قبائلی رہنما آغا قادر شاہ ،میر برکت علی شکرزئی ،میر مالک شکرزئی،ساحل خان شکرزئی، خیر محمد شکرزئی، میر کریم بخش شکرزئی سرمستانی، میر دل مراد،میر مٹھا خان شکرزئی، میر اسماعیل خان شکرزئی،سردار عبداللہ افضل بالاچ زئی اور محمد عمر شاہی زئی و دیگر نے شرکت کی اور نومنتخب ٹکری الہی بخش کی دستار بندی کی تقریب سے قبائلی معتبرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی دستور اور بلوچ رسم و رواج میں دستار کی اپنی ایک اہمیت و افادیت ہوتی ہے،ٹکری اپنے قبیلہ کے معاملات کء ذمہ دار ہوتی ہے اور اس پر مختلف ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، بلوچی رسم و رواج کی ترویج ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہمارے رسم و رواج میں تمام مسئلوں کا حل موجود ہے ،ہمارے اکابرین کو اپنے رسم و رواج پر کاربند رہتے ہوئے اپنے قبیلوں کی ترقی و خوشحالی اور تنازعات کو باہمی خوش اسلوبی سے حل کرنا چائیے،ٹکری الہی بخش شکرزئی سرمستانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قبیلہ کے معتبرین نے جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جو ذمہ داریاں مجھ پر ڈالی ہیں ان شا اللہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قبیلہ کے امیدوں و توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرونگا اور انکے توقعات کے مطابق ہی معاملات کو چلاونگا ۔

(جاری ہے)

دستار بندی صرف ایک رسم نہیں بلکہ سنت رسول ہے جو نسل در نسل چلی آرہی ہے۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں