نوشکی، نامعلوم افراد کا تھانے پر حملہ، اہلکاروں کو یرغمال بنا کر اسلحہ اور گاڑی لے گئے

جمعرات 29 فروری 2024 20:25

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) نوشکی میں نامعلوم افراد تھانے پر حملہ کر کے اہلکاروں کو یرغمال بنا کر اسلحہ اور گاڑی لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی کے نواحی علاقے کیشنگی میں آر سی ڈی شاہراہ پر گزشتہ شب رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کیا اور جاتے جاتے اپنے ساتھ سرکاری اسلحہ اور گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان چار کلاشنکوف، چار جیکٹیں اور پولیس کی گاڑی ساتھ لے کر گئے ہیں، حکام تاحال حملہ آوروں کی شناخت نہیں کرسکے، نہ ہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں