شجر کاری وقت کی ضرورت و مستقبل کیلئے بیش قیمت سرمایہ کاری ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز اسماعیل

پیر 17 ستمبر 2018 16:52

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے کہا ہے کہ شجر کاری وقت کی ضرورت اور مستقبل کیلئے بیش قیمت سرمایہ کاری ہے، شدید موسموں سے بچائو اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت لگائے جائیں، ہمیں آنے والی نسلوں کیلئے پودے لگانے ہیں تاکہ انہیں ہم صحتمند اور خوشگوار ماحول دے سکیں اورپودے لگانے کی مہم کو اب قومی فریضہ سمجھ کر سر انجام دینا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیشن کورٹ کے احاطہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج صاحبان ، سول جج صاحبان، صدر بار ایسوسی ایشن رائو عباس عدیل،جنرل سیکریٹری بار ایسوسی ایشن شکیل احمد چوہدری ،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نیاز احمد ،ایس ڈی او فاریسٹ افتخار حسین جنجوعہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر ، چیئرمین میز بورڈ پنجاب پیر نسیم الدین سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز اسماعیل نے کہا کہ درخت حیات کی بقا کیلئے لازمی جزو اور اس کرہ ء ارض کو خوبصورت ،صحتمند اور آنے والی نسلوں کیلئے ایک بہترین مسکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے، ہمیں نہ صرف زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہیں بلکہ ان کی حفاظت کیلئے بھی بھر پور اقدامات کرنا ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں