وزیر اعظم نوازشریف کی اوکاڑہ آمد ، جلسہ گاہ کی پینا فلیکس سے سجاوٹ، 3ہیلی پیڈبنائے گئے

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:22

وزیر اعظم نوازشریف کی اوکاڑہ آمد ، جلسہ گاہ کی پینا فلیکس سے سجاوٹ، 3ہیلی پیڈبنائے گئے
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) وزیر اعظم نوازشریف کی اوکاڑہ آمد ، جلسہ گاہ کو پینا فلیکس سے سجایا گیا تھا ، سب سے زیادہ تصویریں ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج اور اُنکی فیملی کے لوگوں کی تھی سکیورٹی ہا ئی الرٹ تھی وزیر اعظم کے آمد کے لیے تین ہیلی پیڈ بنائے گئے تھے ایک عاشقِ آباد فارم دوسرا شیر گڑھ اورتیسرا اوکاڑہ میونسپل اسٹیڈیم میںبنا یا گیا تھا پو لیس نے شیر گڑھ کا مین بازار بھی بوجہ سیکورٹی بند کروا دیا گیا اورمقامی صحا فیوں کو کوریج کے لیے پنڈل اور ہیلی پیڈ کے قریب بھی جا نے کی اِجازت نہیں دی گئی بلکہ صحافیوں کے ساتھ ہتھک امیز رویہ اختیار کیا گیا اور پولیس افسران کی جا نب سے کہا گیا کہ یہا ں پر صحا فیوں کاداخلہ بند ہے اوکاڑہ سٹیج کے لیے گرمی کے پیش نظردونوں اطراف پر آئرکنڈیشنرز نصب کئے گئے ہیں جن کا کرا یہ لاکھوں روپے ہے یہ جلسہ دودھڑوں میں مقابلہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں