ریسکیو1122 اوکاڑہ نے آٹھویں نیشنل ریسکیو چیلنج 2019 مقابلوں میںپہلی پوزیشن حاصل کر لی

پیر 14 اکتوبر 2019 18:35

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ریسکیو1122 اوکاڑہ نے آٹھویں نیشنل ریسکیو چیلنج 2019 مقابلوں میں پاکستان بھر میںپہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی قیادت میں آٹھویں نیشنل ریسکیو چیلنج فائر فٹ(لیڈ فائر ریسکیورز) کے مقابلوں میںشرکت کی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 اوکاڑہ کے لیڈ فائر ریسکیور ابرار حسین نے فائر فٹ چیلنج کے مقابلے میں پاکستان بھر سے شریک 14 ٹیموں کے لیڈ فائر ریسکیورز کو ہرا کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ ریسکیو 1122۱وکاڑہ کی میڈیکل ، فائر فائٹرز اور ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے ریسکیورزنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) نے اس موقع پر اوکاڑہ کی ٹیم کو فائر فٹ چیلنج (لیڈ فائر ریسکیور) میں پہلی پوزیشن جتنے پر مبارکباد اورٹرافی دی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں