پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ ،ملکی خوشحالی اور عوامی فلاح وبہود اسی بنیاد سے وابستہ ہے ، ڈاکٹر بابر رشید

عوام کو نیایا روشن پاکستان نہیں بلکہ اسلامی پاکستان کی ضرورت ہے،ضلعی صدر الخدمت فائونڈیشن ک

اتوار 19 اگست 2018 20:00

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) الخدمت فائونڈیشن کے ضلعی صدر ڈاکٹر بابر رشید،جنرل سیکرٹری سلمان اظہر شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسلامی قلعہ ہے اور اس کی حفاظت کر نا ہماری ذمہ داری ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں آزادی جیسی عظیم نعمت سے نوازا ہے ۔ پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ ہے اور ملکی خوشحالی اور عوامی فلاح وبہود اسی بنیاد سے وابستہ ہے ۔

عوام کو نیایا روشن پاکستان نہیں بلکہ اسلامی پاکستان کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فائونڈیشن اوکاڑا کے زیر اہتمام آرفن کئیر کی جشن آذادی تقریب مقامی ہال میں منعقد ہ تقریب میں طلباء و طالبات اور ان کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پروفیسر اکرم طاہر ، شیخ حاجی محمد اقبال معروف سماجی شخصیت ، قیصر بخشی ، رائو محمد جمیل نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر بچوں نے وطن عزیز کے لیے ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلو پیش کیے، خصوصی بچیوں نے بھی وطن عزیز کے لیے ملی نغمے پیش کر کے شرکاء تقریب کے لہو کو خوب گرمایا، ڈاکٹر بابر رشید،جنرل سیکرٹری سلمان اظہر شیخ نے کہا کہ اسلامی پاکستان سے ہی خوشحالی آئے گی اور اسلامی پاکستان سے ہی انصاف کا بول بالا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک قوم بن کر پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کر نا چاہیے،انہوں نے کہا کہ 71سال قبل ہمیں جو آزادی ملی تھی وہ آزادی ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال جدو جہد کا ثمر تھی ،لاکھوں مسلمانوں نے ہمارے اور ہمارے بچوں کے مستقبل کے لیے قربانیاں دی تھیں، آج اٴْن کی قربانیوں کی وجہ سے ہم لوگ ایک پر امن اور باوقار ملک میں ترقی اور خوشحالی کے راستے پر چل رہے ہیں، ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کا ہم پر اور ہماری آنے والی نسلوں پر قرض ہے۔

ملک کو حقیقی معنوں میں ایک آزاد اور خود مختار ملک بناکر ہی ہم یہ قرض چکا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کے دن کو کبھی نہیں بھولتی ہمیشہ اس دن کو جوش و جذبہ سے مناتی ہیں ۔تقریب کے آخر میں ملک کی سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں