اوکاڑہ ،تین افراد نے نوجوان لڑکی کو اسلحہ کے زورپر اغواء کرلیا

منگل 15 جنوری 2019 00:04

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) اوکاڑہ کے قصبہ منڈی احمدآبادکے گائوں سداسنگھ سے تین افراد نے نوجوان لڑکی کو اسلحہ کے زورپر اغواء کرلیا،لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی ،لڑکی ملزمان کے چنگل سے فرار مقدمہ درج ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے شروع،تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے قصبہ منڈی احمد آباد کے گائوں سداسنگھ کے رہائشی محنت کش منظور احمد کے گھر آتشیں اسلحہ سے مسلح ملزمان بلال وغیر ہ داخل ہو گئے، ملزمان نے گھرمیں موجود محنت کش منظور احمد کی جوان بیٹی مصافہ بی بی کو زبردستی اغواء کرلیا، اورگاڑی میں ڈال کر نامعلوم جگہ پر لے گیا،جہاں پر ملزم بلال نے لڑکی کو زبردستی زیادتی کانشانہ بنایا، لڑکی گذشتہ شب ملزمان کے چنگل سے فرار ہوکر تھانہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئی،پولیس منڈی احمد آبادنے متاثرہ لڑکی مصافہ بی بی کی مدعیت میں زیر دفعہ376ت پ اور 365Bکے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں