اوکاڑہ ، لائیو سٹاک کی ترقی کے لئے مقرر اہداف حاصل کرنے کے لئے فیلڈ افسران اور تکنیکی عملہ بھر پور اقدامات کرے ،احسن وحید

ًاس سیکٹر کو جدید ریسرچ کی روشنی میں ماڈرن خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس کا براہ را ست فائدہ ڈ یری سیکٹر سے وابستہ لوگوں کو ہو گا،حکومت اس نقطہ میں کام کر رہی ہے،سیکریٹری لائیو سٹاک پنجاب

منگل 26 مارچ 2019 22:02

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) سیکریٹری لائیو سٹاک پنجاب احسن وحید نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سر براہی میں صوبہ میں لائیو سٹاک کی ترقی کے لئے جو اہداف مقرر کئے گئے ہیں ان کو حاصل کرنے کے لئے فیلڈ افسران اور تکنیکی عملہ بھر پور اقدامات کرے ۔اس سیکٹر کو جدید ریسرچ کی روشنی میں ماڈرن خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس کا براہ را ست فائدہ ڈ یری سیکٹر سے وابستہ لوگوں کو ہو گا ۔

حکومت اس نقطہ میں کام کر رہی ہے کہ لوگ اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں اور لوگوں کو اپنی سرمایہ کاری کا بہتر رزلٹ ملے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہادر نگر فارم ، سول ویٹر نری ڈسپنسر 39/2R اور ویٹر نری ہسپتال اوکاڑہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائر یکٹر بہادرنگر فارم اعجاز محمود گورسی ،ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر لبنی جبار ،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل ڈاکٹر عثمان اور ڈائر یکٹر ساہیوال ڈویژن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

سکریٹری لائیو سٹاک احسن وحید نے کہا کہ مال مویشی ،قومی سرمایہ ہیں اورکاشتکار کی خوشحالی ان جانوروں سے جڑی ہوئی ہے جانوروں کے علاج معالجہ کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹرز اور فیلڈ عملہ کو ہمہ وقت لوگوں کو دستیاب رہنا چاہیے ۔اس موقع پر ڈاکٹر لبنی جبار نے کہا کہ ضلع میں گل گھوٹو ،اور منہ کھرکی ویکسین کے مکمل کئے جانے ،دریائی علاقوں میں مزید مو ثر نگرانی کے عمل سمیت لائیو سٹاک سیکٹر میں شروع کی گئی مختلف سکیموں سے متعلق بریفنگ دی ۔ سکریٹری لائیو سٹاک پنجاب احسن وحیدنے ضلع میں شفا خانہ ،حیوانات کی کارکردگی اور جانوروں کی ویسکسین کے پروگرام پر اپنے اطمینان کا ظہار کیا ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں