اوکاڑہ+رینالہ خورد، دوگروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، پانچ افراد زخمی

جمعہ 19 اپریل 2019 19:26

اوکاڑہ+رینالہ خورد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) دیوارکی تعمیرکے تنازعے پر دوگروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ پانچ افراد زخمی تین زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاھورریفر کردیاگیاھے واقعات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی علاقہ موضع لومڑی میں دیوار بنانے کا معمولی تنازع شدت اختیار کر گیا دو گروپوں خادم اور اسلام گروپ کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے باعث دونوں اطراف سے پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں اسلام اکرام اسلم اکرم اور لال دین شامل ہیں واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ چورستہ میاں خاں اور ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر ہہنچ گیں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا گیا، جنمیں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں لاہور ریفر کر دیا گیا ہے پولیس کی جانب سے کاروایی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں