اوکاڑہ، یونیورسٹی کے باہر سلنڈر دھماکہ ہونے پردوافراد کے خلاف مقدمہ درج

منگل 23 اپریل 2019 23:46

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) یونیورسٹی کے باہر سلنڈر دھماکہ ہونے پردوافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، دھماکہ ناقص سلنڈر اورکپیسٹی سے زیاد ہ گیس کی وجہ سے پھٹا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ستی رینالہ خورد نے گذشتہ روز یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے باہر چپس بنانے والی ریڑھی میں رکھے سلنڈر کے پھٹ جانے سے دوطالبات سمیت 3افراد کے زخمی ہونے پر علویٰ ٹائون رینالہ خورد کے امتیاز ولد صدیق اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ نمبر 143/19 درج رجسٹرڈ کرلیا، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا،پولیس کی تفتیش میں لکھاگیا ہے کہ دھماکہ غیر معیاری سلنڈر کے استعمال کر نے اور اس میں سلنڈر کی نوعیت کپیسٹی سے زیادہ گیس بھر وائی گئی تھی۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں