اوکاڑہ، ایس ڈی او واپڈہ کے چھاپے، دس بجلی چوروں کو پکڑلیا، مقدمات درج

منگل 21 مئی 2019 18:10

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ایس ڈی او واپڈہ کے چھاپے دس بجلی چوروں کو پکڑلیا مقدمات درج کرنے کے علاوہ جرمانے بھی عائد کردیے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق ایس ڈی اولیسکو واپڈہ دیپالپور طارق بشیر نے عملہ کے ھمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مارتے ہوئے دس بجلی چوروں کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیا، اسلم احسن عامر اصغر وغیرہ عرصہ سے واپڈہ کی میں لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کررہے تھے، واپڈہ کی جانب سے بجلی چوروں کو لاکھوں روپے جرمانے کرنے ساتھ ساتھ انکے خلاف مقدمات بھی درج کروادیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں