ضلع اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں میں کوئی ہڑتال نہیں ہو گی،ضلعی انتظامیہ، تاجر نمائندوں کے مابین مذاکرات کامیاب

جمعہ 12 جولائی 2019 23:37

دیپالپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر مریم خاں کی زیر صدارت مرکزی انجمن تاجران اوکاڑہ اور دیگر ذیلی تاجر تنظیموں کے نمائندگان کا اجلاس، ضلعی انتظامیہ اور تاجر نمائندوں کے مابین مذاکرات کامیاب۔آج(ہفتہ) ہونے والی ہڑتا ل سے اعلان لا تعلقی،ضلع اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں میں کوئی ہڑتال نہیں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مریم خاں کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے مرکزی صدر چوہدری سلیم صادق ،جنرل سیکریٹری مرکزی انجمن تاجراں شیخ ریاض انور ،صدر انجمن تاجراں رینالہ خورد چوہدری محمد شکیل اور تحصیل دیپالپور کے نمائندگا ن کا اجلاس ہوا،جس میں تاجروں کو درپیش مسائل زیر غور آئے۔

اجلاس میں حکومت کی جانب سے عائد کئے گئے ٹیکسز،سیلز ٹیکس،انکم ٹیکس اور ایف بیآر کی جانب سے جاری کی گئی ہدا یات اور ضلع میں پرائس مجسٹریٹ کی جانب سے کئے گئے اقدامات زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ ہم سب کا اولین فرض اور ذمہ داری عوامی مفادات کا تحفظ ہے حکومتی پالیسی اور قوانین پر عمل درآمد کے سلسلے میں پرائس مجسٹریٹس اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

ا نہوں نے کہا کہ جو تاجر قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا کاروبار کر رہے ہیں ان کے خلاف کسی بھی سطح پر کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی تاہم جو لوگ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے تاجر تنظیموں کے نمائندگان کے پرائس مجسٹریٹس کی فیلڈ میں کاروائیوں پر تحفظات کے حوالے سے کہا کہ حکومتی پالیسی اور قوانین کے مطابق کاروبار کرنے والے تاجروں کے خلاف ہر گز کاروائی نہیں ہوگی اور انہیں پر امن ماحول میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے تمام ممکنہ معاونت فراہم کی جائے گی۔

صدر مرکزی انجمن تاجراں اوکاڑہ چوہدری سلیم صادق اور جنرل سیکریٹری شیخ ریاض انور نے ڈپٹی کمشنر مریم خاں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ضلع میں ہونیوالی ہڑتال سے اعلان لا تعلقی کرتے ہوئے ضلع کے تمام شہروں اور قصبات میں کاروبای سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں