اوکاڑہ: پنجاب حکومت کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین ﷺ کا باقاعدہ آغاز ڈپٹی کمشنر آفس میں محفل میلاد ﷺ کی تقریب کا انعقاد

منگل 17 نومبر 2020 23:19

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2020ء) ضلع میں پنجاب حکومت کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین ﷺ کا باقاعدہ آغاز ڈپٹی کمشنر آفس میں محفل میلاد ﷺ کی تقریب، جس میں ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی سمیت ،عمائدین علاقہ ،سرکاری افسران ،علما ء مشائخ کی شرکت کرونا ایس او پیز کی پیروی کرتے ہوئے تقریب کا انعقاد ،محفل میلاد کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد بنی کریم ﷺ کی بارگاہ عقیدت میں نعت شریف کا ہدیہ پیش کیا گیا ثناء خوان مصطفی نے آپ ﷺ کی شان میں گل ہائے گوناں گوں پیش کئے ڈسٹر کٹ خطیب قاری سعید عثمانی سمیت مقررین نے حضور ارکم ﷺ کی سیر ت طیبہ پر مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی مقررین نے نبی پاک ﷺ کی ذات گرامی کی رحمت ،شفقت ،فیوض برکات کا ذکر کیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس سے ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی قیادت میں حضور اکرم ﷺ سے اظہار الفت ،محبت کے لئے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار ذمہ داری سے متصل ہے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کا آزادی اظہار سے جوڑنا کسی طرح مناسب نہیں ہے محترم شخصیات کے بارے میں نازیبا اشارہ کنایہ بھی گستاخی ہے مسلمان اپنے آقا ئے مولا نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے مقررین نے اس موقع پر شان رحمت اللعالمین کا ہفتہ منانے پر وزیر اعلی سردار عثمان بزدار ،پنجاب حکومت ،ضلعی انتظامیہ کی تحسین کی علماء مشائخ نے عقابرین ضلع ،سیاسی قائدین ،اساتذہ ،سرکاری افسران سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین کے تمام پروگرام میں شرکت کا اعادہ کیا

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں