ضلع کی تینوں تحصیلوں میں مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کی سبزی و فروٹ منڈی میں سبزیوں و پھلوں پر بولی کے عمل کی نگرانی کی جا ری

منگل 26 مارچ 2024 16:33

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی زیر ہدا یت ضلع کی تینوں تحصیلوں میں مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کی سبزی و فروٹ منڈی میں سبزیوں و پھلوں پر بولی کے عمل کی نگرانی کی جا رہی تحصیل رینالہ خورد ،تحصیل دیپالپور اور تحصیل اوکاڑہ میں مارکیٹ کمیٹی کے افسرا ن سبزیوں و پھلوں بولی کے عمل کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ صارفین کو مقررہ نرخوں پر سبزیوں و پھلوں کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور خصوصاََ ماہ رمضان کے مقدس مہینہ میں تاجر اپنا منافع کم سے کم رکھ کر ثواب بھی کمائیں ۔ انہوں نے افسران کو ہدائیت کی کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینہ میں گراں فروشی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ پابند سلاسل بھی کیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں