مسلم لیگ ن ہی ملک و قوم کو مسائل کے گرداب سے نکال کر عوام کو ریلیف فراہم کرے گی،حاجی کالو فیروز پوریا

بدھ 27 مارچ 2024 21:05

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما حاجی کالو فیروز پوریا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ملک و قوم کو مسائل کے گرداب سے نکال کر عوام کو ریلیف فراہم کرے گی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کا ہے پنجاب حکومت کو نگہبان رمضان پیکج عوامی خدمت میں ایک احسن قدم ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کے عوام کی خدمت میں مثبت اقدامات کر رہی ہیں پنجاب کے انتظامی عوامی امور پر دن رات محنت صوبائی حکومت کی عوام دوست پیش رفت کی عملی مثال ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک قابل عوام دوست اور محنتی و محب وطن لیڈر ہیں جو پارٹی قائد میاں نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں جس سے پنجاب میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں تمام سیاستدان سیاست کی بجائے ملکی مفادات کی تکمیل کو ترجیح دیں حکومت بیروزگاری کے خاتمہ اور نوکریوں کے وعدہ کی تکمیل کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے ان کی تکمیل کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے حاجی کالوفیروز پوریا نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صوبے میں تعمیر و ترقی و خوشحالی کے تسلسل کو آگے بڑھائیں گی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی مریم نواز عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے پرعزم ہیں اور امور کی انجام دہی کی صلاحیت رکھتی ہیں ن لیگ ہی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کی ضامن جماعت ہے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں قوم کی بہترین اور ان کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں