‘ضلعی انتظامیہ عوام کو رمضان المبارک کے مہینے میں ریلیف دینے میں ناکام رہی‘

پیر 13 جولائی 2015 16:16

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء)ضلعی انتظامیہ عوام کو رمضان المبارک کے مہینے میں ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی گران فروشوں نے انتطامیہ کی رٹ چیلنج اورنرخ نامے کو مسترد کردیا،تفصیلا ت کے مطابق پنجگور بازار میں گران فروشوں نے غریب عوام کو افطاری اور سحری سے محروم کردیا سرکاری نرخ نامہ میں مرغی کا گوشت فی کیلو 350ہے جبکہ دکاندار400روپے میں سرے عام فروخت کررہے ہیں اسی طرح سبزی ،فروٹ ،برف اور دیگرتمام اشیاء خورد نوش کے سامان غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہے عیدالفطر کے قریب آتے ہی دکانداروں نے عیدی کا گران فروشی نے رہی کسر پوری کردی ہے، عوامی حلقے کا کہناہے گزشتہ ڈپٹی کمشنر نے سستا بازار کا انقعاد کرکے عوام کو توڈا بہت ریلیف فراہم کی موجودہ ڈپٹی کمشنر عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے انتظامیہ کی بنائی گئی پرائس کمیٹی انتظامیہ کو خود جواب دہ نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے اعلی حکام نوٹس لیے

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں